پنکھے کی پتی ہے تو اللہ میاں بھی ہیں



نوید نے اپنے ننھے منے بچوں سے کہا کہ بچو! دیکھو یہ بڑے سے پنکھے کی تینوں ہری ہری پتیاں دکھائی دے رہی ہیں؟
جواب دیا : ہاں ابو ہاں!

کچھ دیر بند پنکھے کو چلایا، رفتار تیز ہونے پر وہ غائب ہوگئیں۔
نوید نے پھر پوچھا: بچو! بتاؤ پتیاں دکھائی دے رہی ہیں؟
کہا : نہیں
نوید : تو کیا تم کہو گے کہ یہ پتیاں موجود نہیں ہے؟
بچے : نہیں ابو !
کیوں؟
بچے : ابو اگر وہ پتیاں نہ ہوتی تو ہوا بھی نہیں آتی

نوید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ
بچو! پنکھے کی پتیاں ہیں تو خدا بھی ہے۔ اللہ موجود ہے گرچہ وہ دکھائی نہیں دے رہا ہے، لیکن ساری کائنات کے پیچھے وہی ہے۔ ساری زمین، سارے آسمان پر اور ان کی ہر ہر حرکت و عمل پر اسی کا حکم چل رہا ہے۔

یہ سن کر بچے مسکرا اٹھے اور کہا کہ
ابو ! واقعی ہم اللہ میاں کا انکار نہیں کرسکتے چاہے ہماری آنکھیں اس کو نہ دیکھ رہی ہو، لیکن وہ ہے۔

ہاں ابو ! سہی ہے؛ پنکھے کی پتی ہے تو اللہ میاں بھی ہیں۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے