نماز میں ہم کیا پڑھتے ہیں؟



نماز میں ہم کیا پڑھتے ہیں؟
نعیم الرحمن ندوی 

      نماز اللہ تعالیٰ سے ملاقات اور راز و نیاز کی بہترین شکل ہے، نماز میں پڑھی جانے والی چیزوں کا ترجمہ ہماری نماز کے خشوع و خضوع کو بڑھائے گا اور آہستہ آہستہ ہماری نماز کیفیتِ احسانی سے متصف ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ العزیز
      جس کو نماز میں پڑھی جانے والی چیزوں کا ترجمہ نہیں آتا اس کی نماز میں ادھر ادھر کے خیالات کا آنا بہ نسبت دوسروں کے زیادہ ممکن ہے اور ایسی نماز میں خشوع و خضوع کا ہونا مشکل ہے۔ آئیے! نماز کا ترجمہ سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں۔

*ثناء*
سُبْحَانَکَ اللّٰھمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ۔
ترجمہ: اے اللہ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
*تعوذ*
اَعْوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔
ترجمہ: میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔
*تسمیہ*
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
ترجمہ: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
*سورۃ الفاتحہ*
الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمیْنَ، الرَّحْمٰنِ الرَّحیْمِ، مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ، اِیَّاکَ نَعبْدُ وَایَّاکَ نَسْتَعِیْنُ، اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیِمَ، صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِم، غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلا الضَّالِّیْنَ۔
ترجمہ: سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنہار ہے، نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے، روزِ جزا کا مالک ہے، (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں، ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا۔

*سورۃ الاخلاص*
قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد، اللّٰہُ الصَّمَدُ، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَد، وَلَمْ یکُن لَّہٗ کُفُوًا اَحَدُ ۔
ترجمہ: کہہ دو ! بات یہ ہیکہ وہ اللہ ہر لحاظ سے ایک ہے، اللہ ہی ایسا ہے کہ سب اس کے محتاج ہیں ،وہ کسی کا محتاج نہیں، نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے ، اوراس کے جوڑ کا کوئی نہیں۔

*سورۃ الکافرون*
قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ ٭لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ٭وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ٭وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَا عَبَدْتُمْ ٭وَلَا أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ٭لَکُمْ دِینُکُمْ وَلِیَ دِینِ.
ترجمہ : تم کہہ دو کہ : اے حق کا انکار کرنے والو۔ میں ان چیزوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔ اور تم اس کی عبادت نہیں کرتے جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ اور نہ میں (آئندہ) اس کی عبادت کرنے والا ہوں جس کی عبادت تم کرتے ہو۔ اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔

*رکوع کی تسبیح*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ۔
ترجمہ : پاک ہے میرا عظمت والاپروردگار
*قومہ کی تسمیع*
سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہْ۔
ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی
*قومہ کی تحمید*
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔
ترجمہ : اے ہمارے پروردگار! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔

*سجدہ کی تسبیح*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الاَعْلٰی۔
ترجمہ : پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے۔

*جلسہ(دو سجدوں کے درمیان)*
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلیْ وَارْحَمْنی وَاھدِنیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ ۔
ترجمہ : اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت پر قائم رکھ اور مجھے عافیت دے اور مجھے روزی عطا فرما۔

*تشہد*
التَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّہَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہْ، اَلسَّلَامُ عَلَیْناوَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَ، اَشھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہْ۔
ترجمہ: تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

*درودِ اِبراہیمی*
اَللھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجیْدٌ۔
ترجمہ : اے اللہ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمدﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پرجس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑابزرگی والا ہے۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجیدٌ۔
ترجمہ: اے اللہ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد ﷺپر اور آپﷺکی آل پرجس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑا بزرگی والا ہے۔

*دعائے ماثورہ*
اَللھُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّك أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ. ترجمہ: یا اللہ! میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم ڈھائے ہیں، اور گناہوں کو تو ہی بخشنے والا ہے، تو میرے گناہوں کو اپنی طرف سے معاف کردے، اور مجھ پر رحم فرما، بیشک تو بخشنے والا، اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

*درود شریف کے بعدنفل نماز میں یہ دعا بھی پڑھی جاسکتی ہے*
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآء،رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابْ۔ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا۔ (ابراھیم41,40)۔


*وتر کی دعاءِ قنوت*
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُوْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ اَلْخَیْرَ.  ترجمہ: اے اللہ ! ہم آپ سے مدد چاہتے ہیں اور آپ سے معافی مانگتے ہیں اور آپ پر ایمان لا تے ہیں اور آپ پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کی بہت تعریف کرتے ہیں ۔”
وَ نَشْکُرُکَ وَ لَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ . ترجمہ: اور آپ کا شکر کرتے ہیں اور آپ کی ناشکری نہیں کرتے اور الگ کرتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس کو جو آپ کی ناشکری کرے۔

اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰیْ وَنَحْفِدُ ۔ ترجمہ: اے اللہ ! ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور آپ کے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف دوڑتے ہیں اور خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں ۔

وَنَرْجُوْا رَحْمَتَک وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقْ. ترجمہ: اور آپ کی رحمت کے امیدوار ہیں اور آپ کے عذاب سے ڈرتے ہیں، بے شک آپ کا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے