ایک چھوٹی سی خدمت
الحمد للہ آج بروز اتوار 11/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ ایک صاحب خیر نے ایک بڑے جانور کی قربانی کی اور سارا گوشت جامعہ ابوالحسن، دیانہ ، مالیگاؤں کے اطراف تقسیم کیلئے جامعہ کے اساتذہ کے حوالے کردیا۔ الحمدللہ جامعہ ابوالحسن کے اساتذہ اور طلباء نے بحسن و خوبی علاقے کے ضرورت مندوں تک گوشت پہنچایا جس سے علاقے میں جامعہ کے حوالے سے بھی زیادہ اچھا اور مثبت پیغام پہنچا اور علاقے والوں نے اس اعتبار سے بھی جامعہ کی نافعیت کا اعتراف کیا۔
اللہ پاک تمام ہی معاونین کو قبول فرمائے۔ آمین
……………………………………..
لاک ڈاؤن کے ایام میں بھی اہلِ جامعہ نے اس علاقے میں ضرورتمندوں میں راشن وغیرہ کی ضروریات پوری کرنے میں حصہ لیا تھا۔ والحمد للہ علی ذلک
……………………………………..
بقائے أنفع کا قانون :
جس علاقے میں کچھ ایسی ہی صورتحال ہو وہاں اہل مدارس و مکاتب کو اس طرح انسانی خدمات پر مبنی کام کرتے رہنا چاہیے اور بلا تفریق مذہب و مسلک انسانیت کی بنیادوں پر کرنا چاہیے یہی اسلام کی منشاء اور بقاء و دوام کیلئے قرآنی پیغام ہےـ اس عالم میں ہر جگہ بطورِ خاص قوموں کے درمیان یہی بقائے انفع کا قانون کارفرما ہےـ
اللہ پاک کا ارشاد ہے :
فَاَمَّا الزَّبَدُ فَيَذۡهَبُ جُفَآءً ۚ وَاَمَّا مَا يَنۡفَعُ النَّاسَ فَيَمۡكُثُ فِى الۡاَرۡضِؕ كَذٰلِكَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَؕ ۞
ترجمہ:
جو جھاگ ہوتا ہے وہ تو باہر گر کر ضائع ہوجاتا ہے، لیکن وہ چیز جو لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے وہ زمین میں ٹھہر جاتی ہے۔ اسی قسم کی تمثیلیں ہیں جو اللہ بیان کرتا ہے۔ ( الرعد. 17)
منجانب : شعبہ نشر و اشاعت
جامعہ ابوالحسن علی ندوی، دیانہ، مالیگاؤں
0 تبصرے