صحابہؓ کا قرآن سے تعلق اور ہماری بے تعلقی

از: نعیم الرحمن ملی ندوی

         اگر ہم ذرا گہرائی سے غور کریں تو معلوم ہوگا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دو عظیم نعمتوں کی بدولت "صحابہ" کہلائے۔ ایک، قرآن کی صحبت؛ اور دوسری، صاحبِ قرآن ﷺ کی صحبت __ دن میں وہ نبی کریم ﷺ کی محفلوں میں بیٹھتے، آپ کے اقوال و اعمال سے ایمان ویقین حاصل کرتے، اور راتوں میں قرآن کی تلاوت اور سماعت میں مشغول رہتے۔ فجر، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں وہ قرآن کو نبی ﷺ کی زبانِ مبارک سے سنتے، اور دل کی حضوری سے اس کے معانی و پیغام کو محسوس کرتے۔
        قرآن ہی کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے محمد عربی ﷺ کو نبوت عطا فرمائی، اور اسی قرآن اور صاحبِ قرآن کی صحبت کے باعث صحابہ کرام کو مقامِ صحابیت ملا — وہ مقام جس تک پہنچنے کی جدوجہد تمام اولیاء، صلحاء اور علماءِ امت بھی کریں تو نہیں پہنچ سکتے۔

زندہ دلی کی اساس؛ قرآن 
        قرآن ہی سے دلوں کی زندگی ہے۔ یہی وہ نسخہ ہے جو روحوں کی مردنی کو دور کرتا ہے، سینوں کے زنگ کو صاف کرتا ہے۔ مگر افسوس! آج ہم قرآن سے ویسے نہیں جڑے جیسے صحابہ کرام جڑے تھے۔
        کبھی گھروں میں صبح فجر کے بعد قرآن کی تلاوت کی صدائیں گونجا کرتی تھیں، محلے کی فضائیں قرآن کے نور سے منور رہتی تھیں، مگر اب… وہ منظر کہیں کھو گیا ہے۔ اب قرآن کی جگہ موبائل نے لے لی ہے اور اس نے انسان کو قرآن سے بری طرح غافل کر دیا ہے۔


موبائل سے قرآن تک — ایک نیا سفر
         اگر ہم چاہیں تو یہی موبائل جو آج غفلت کا ذریعہ بن چکا ہے، قرآن سے تعلق کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ ہم روزانہ موبائل پر گھنٹوں مختلف چیزیں دیکھتے ہیں، لیکن اگر روزانہ صرف آدھا گھنٹہ قرآن سننے کے لیے نکال لیں تو کیا نقصان ہوگا؟ قرآن کے 30 پارے محض 15 گھنٹوں میں مکمل سنے جا سکتے ہیں۔ اگر روز ایک پارہ (تقریباً 30 منٹ) سنیں تو ایک مہینے میں پورا قرآن مکمل ہو جائے گا — آسان، برکتوں والا اور دلوں کو سکون دینے والا عمل

قرآن کی آیات سے تعلق
          "نور القرآن یوٹیوب چینل" 
[https://www.youtube.com/@nurul.quran.naeemmadwi ] 
پر مشہور قاری شیخ سعود الشریم کی تلاوت کو ایسی ترتیب سے پیش کیا گیا ہے کہ ہر پارہ نصف گھنٹے میں مکمل سن سکتے ہیں۔ یوں موبائل ہی سے قرآن کے ساتھ نیا تعلق قائم ہو سکتا ہے۔

قرآن کے معنی و مفہوم سے رشتہ
       صحابہ کرام جب قرآن سنتے تو سمجھ کر سنتے تھے، کیونکہ عربی ان کی مادری زبان تھی۔
ہم اردو بولنے والے ہیں، اس لیے پہلا مرحلہ تو یہی ہے کہ عربی زبان سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ قرآن کو براہِ راست سمجھ سکیں۔ اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کم از کم ہر ہفتے درسِ قرآن میں ضرور شرکت کریں، تاکہ قرآن کے پیغام اور اس کے مفہوم کو سمجھا جا سکے۔
          "نور القرآن یوٹیوب چینل" پر صاف ریکارڈنگ کے ساتھ ہفتہ واری "درسِ قرآن" نشر کیا جا رہا ہے، جسے سن کر آپ خود بھی فیض حاصل کریں اور اہلِ خانہ کو بھی شامل کریں۔ ایک چھوٹے اسپیکر کو موبائل سے جوڑ کر گھر کے ماحول کو ذکرِ قرآن سے معمور کیا جا سکتا ہے۔

آئیے عزم کریں کہ:
روزانہ کم از کم ایک پارے کی تلاوت یا سماعت کریں۔
ہر ہفتے" درسِ قرآن" سن کر قرآن کے معانی و پیغام سے جڑیں۔
اپنے گھروں کو قرآن کی تلاوت سے زندہ کریں۔

یاد رہے! 
         قرآن سے تعلق زندگی کا اصل سرمایہ ہے۔ جو قرآن سے جڑ گیا، وہ اللہ سے جڑ گیا، اور جو قرآن سے کٹ گیا، وہ اپنے رب سے کٹ گیا۔
--------------------------- 

شیخ سعود الشریم کی تلاوت >>> ہر پارہ نصف گھنٹے میں
لنک 👇👇👇
https://youtube.com/playlist?list=PLIvsmFjOiCq27Qr4Vzu0rS9UPKdLVYEnb&si=NIUq8OiI7yNNTMwy

ہفتہ واری "درسِ قرآن" 
سورۃ الفاتحہ مکمل لنک 👇👇👇
https://youtube.com/playlist?list=PLIvsmFjOiCq3YGm4K8HR_JbuQGQ4Awf-B&si=M7aLDNZne8hM4VJ7

 سورۃ البقرہ ایک تا سات رکوع 
لنک 👇👇👇
https://youtube.com/playlist?list=PLIvsmFjOiCq3yILBfLhICJlvpR1m0Lrbb&si=vnRs25oabWNSTZ3A
--------------------------- 

ٹیلی گرام پر بھی
         نور القرآن یوٹیوب چینل کی تمام ویڈیوز ٹیلی گرام پر بھی موجود ہیں، یہاں سے بھی ساری چیزیں مہیا ہو سکتی ہیں۔ اس کا لنک بھی ساتھ ہے 👇
https://t.me/qurankiraushni



 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے