انوکھی مسکراہٹ
_اردو کے پروفیسر گھر آئے تو بیوی سے پوچھابیگم آج کیا پکایا ہے؟؟؟_
مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عورت نے جواب دیا: خاک پکائی ہے۔
پروفیسر صاحب بولے
*خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ہے، کاخ فارسی میں محل کو کہتے ہیں، محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہے،لحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں؛ اچھا بیگم آج گوشت پکایا ہے۔*
جواب میں بیگم نے کہا کہ
*اگر گوشت کو الٹا کریں تو تشوگ بنتا ہے اور تشوگ سنسکرت میں سوٹے کو کہتے ہیں۔
یہ کہہ کر بیگم اٹھی ہی تھی کہ شوہر اگلی بات سمجھ گئے۔ ___ پھر جو ہوا وہ اردو ادب کی ایک الگ تاریخ ہے۔ ___
#چٹکی بھر نمک
_____________________
0 تبصرے