جلد بازی سے گریز احکامات میں شامل ہے۔
غلط فہمی
نکاح سے کچھ دیر پہلے اسٹیج پر کھڑے قاضی صاحب نے باآواز بلند کہا:
اگر کسی کو اس شادی پر کوئی اعتراض ہے تو اب وقت ہے، ابھی بتا دے، جس کو جو بھی کہنا ہے آ کر کہہ دے۔
تبھی بھیڑ میں پیچھے کھڑی ایک خوبصورت لڑکی اپنی گود میں بچے کو لے کر آگے آ گئی۔
یہ دیکھتے ہی اسٹیج پر کھڑی دلہن نے دلہا کو تھپڑ مارا !!!
دلہن کے والد بندوق لینے کو بھاگے !!
دلہن کی ماں بےہوش ہو گئی !!
ایک افراتفری مچ گئی۔۔۔
تب قاضی نے لڑکی سے پوچھا: آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ لڑکی نے جواب دیا : جی! وہ پیچھے ٹھیک سے سنائی نہیں دے رہا تھا، اس لئے میں آگے آئی ہوں۔
#چٹکی بھر نمک
_____________________
0 تبصرے