محترمہ غصہ کر گئی
شيخ محمد بن سالم البيحاني اليمني رحمه الله (ت ١٩٧٢م) کا "مساواتِ مرد و زن" کے داعى ایک شخص سے مناظرہ ہوا، وہ آدمی بولتا رہا اور شیخ خاموشی سے سنتے رہے۔
جب خوب بول چکا تو شیخ نے اس سے کہا: "محترمہ! اب آپ خاموشی سے مجھے سنیں گی"؟
یہ سن کر وہ آدمی غصے میں آ گیا اور بولا:
او بھائی صاحب! مجھے عورتوں کی طرح کیوں مخاطب کر رہے ہو؟
شیخ کہنے لگے:
"جناب! دعوی تو آپ کا مردوں اور عورتوں میں مساوات کا ہے مگر مذکر ومؤنث کی ضمیر میں مساوات برداشت نہیں"۔
اسی بات پر مناظرہ ختم ہو گیا اور اس آدمی پر لوگ ہنسنا شروع ہو گئے۔
[أريج الأزهار بجمع الفوائد والطرائف والأشعار: ص ١٣]ازفقیرجی
#چٹکی بھر نمک
_____________________
0 تبصرے