بغیر آپریشن کے زچگی



*بغیر آپریشن کے زچگی (نارمل ڈیلیوری)*

تبصرہ نگار : نعیم الرحمن ندوی
(استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی
امام و خطیب مسجد عثمان بن عفانؓ)

کتاب : بغیر آپریشن کے زچگی (جیبی سائز)
مؤلف: پروفیسر خورشید حضرت (مُجازِ بیعت مولانا قمرالزماں صاحب آلہ آبادی دامت برکاتہم)
 
مسلم معاشرے میں خواتین کے تئیں ایک بڑا مسئلہ سیزر ڈیلیوری یعنی آپریشن سے زچگی بنتا جارہا ہےـ چند دہائی قبل آپریشن سے زچگی کمیاب قریب نایاب تھی، اب صورتحال اس کے الٹ ہے، بغیر سیزر کے نارمل ڈیلیوری کمیاب ہوتی جارہی ہےـ .......... آپریشن (سیزر) کی زچگی خواتین کو ذہنی، جسمانی ہر اعتبار سے بہت زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے، سیزر کے سبب جہاں جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے وہیں تولید کی قوت و صلاحیت بھی محدود ہوجاتی ہےـ خاتونِ خانہ دو ایک زچگی ہی میں ایسی کمزور ہوجاتی ہیں کہ کم عمری ہی میں مختلف عوارضات کا شکار ہو کر دائمی مریض بن جاتی ہیں۔
____________ 
اگر ہم صحت کے بنیادی اصولوں کو اپناتے ہیں اور ساتھ ہی قرآن و حدیث سے مستفاد دعاؤں، غذاؤں اور تدابیر کو اختیار کرتے ہیں تو قوی امید ہیکہ زچگی بغیر آپریشن کے عافیت سے ہوجائے۔
مذکورہ "بغیر آپریشن کے زچگی" 24 صفحات کا کتابچہ؛ ایسی ہی مفید و مؤثر دعاؤں اور بچے کی پیدائش و تربیت کے اعمال پر مشتمل ہے، مؤلفِ کتاب نے انہیں بڑی محنت سے مختلف بڑی کتابوں سے اخذ کرکے جیبی سائز کتابچے میں یکجا کیا ہےـ
اگر کتاب میں بیان کردہ باتوں کو سنجیدگی سے عمل میں لایا جائے تو یقیناً بغیر آپریشن کے زچگی (نارمل ڈیلیوری) کا خوشگوار تجربہ ہوگا۔ اور ماشاء اللہ مؤلفِ کتاب سے منسلک شہر مالیگاؤں کے بیشتر افراد اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آپ بھی کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرکے فائدہ اٹھائیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔
______________________________ 

*مضامین ایک نظر میں* 

1) پیدائش اور تربیت کے بہترین اعمال اور سنتیں 
2) بچے کو دواخانہ اور گھر سے نکالنے کا طریقہ 
3) زچگی کے لیے حضور ﷺ اور صحابہ ؓ کا عمل 
4) ایک آزمایا ہوا تعویذ 
5) زچگی کی آسانی کے لیے مزید ایک مجرب عمل
6) حمل کے دوران آرام کرنے کی وجوہات 
7) آپریشن (سیزر) کرنے کی وجوہات 
8) فائدہ مند احتیاطی تدابیر 
9) جن عورتوں کو اولاد نہیں ہوتی ان کے لیے مجرب عمل
______________________________ 

ڈاون لوڈ کیلئے ربط ⬇️🔗⬇️

____
____ پہلے نمبر ↗ __pdf بغیر آپریشن کے زچگی__ پر کلک کریں۔____


➖➖➖➖➖

آنلائن مطالعہ کیلئے ⬇️🔗⬇️

➖➖➖➖➖➖

(نارمل ڈیلیوری کے لیے مفید و مجرب باتیں؛
کتابچہ ان لوگوں کیلئے بڑی مفید ہے جن گھروں میں خاتونِ خانہ امید سے ہیں۔ کتاب میں قرآن و حدیث سے ماخوذ و مستفاد دعائیں اور مجرب نسخے درج ہیں۔)


*عورتوں کے لیے تازہ (گیلی) کھجوریں*

قرآن کریم سے مستفاد ایک غذا جو حاملہ عورتوں کے لیے بڑی مفید ہے وہ ہے تازہ کھجور؛ یہ غذائیت سے بھرپور ہے۔ حضرت مریم ؑ کے لیے جب آپ اُمید سے تھیں اور حضرت عیسیٰ ؑ بطنِ مادر میں تھے اس وقت اللہ پاک نے آپ کے لیے جس غذا کا انتخاب فرمایا وہ یہی تازہ گیلی کھجوریں تھیں، اس سے معلوم ہوا کہ اس حالت میں زچہ و بچہ دونوں کیلئے یہ غذا انتہائی مفید اور ولادت میں معاون ہےـ  
⬇ 
وَهُزِّىۡۤ اِلَيۡكِ بِجِذۡعِ النَّخۡلَةِ تُسٰقِطۡ عَلَيۡكِ رُطَبًا جَنِيًّا ۞ فَكُلِىۡ وَاشۡرَبِىۡ وَقَرِّىۡ عَيۡنًا‌ ۚ فَاِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الۡبَشَرِ اَحَدًا ۙ فَقُوۡلِىۡۤ اِنِّىۡ نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمٰنِ صَوۡمًا فَلَنۡ اُكَلِّمَ الۡيَوۡمَ اِنۡسِيًّا ۞ (سورۃ مريم. آیت 25-26) 
ترجمہ:
اور (اے مریم!) کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلاؤ، اس میں سے پکی ہوئی تازہ کھجوریں تم پر جھڑیں گی۔ ۞ اب کھاؤ، اور پیو، اور آنکھیں ٹھنڈی رکھو۔ اور اگر لوگوں میں سے کسی کو آتا دیکھو تو (اشارے سے) کہہ دینا کہ : آج میں نے خدائے رحمن کے لیے ایک روزے کی منت مانی ہے، اس لیے میں کسی بھی انسان سے بات نہیں کروں گی۔ ۞
______________________________ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے