مستورات کی تعلیم؛ نصاب و نظام
مرتِّب: نعیم الرحمن ملی ندوی
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ألدُّنْیاَ مَتاَع وَخَیْرُ مَتاَعِ الدُّنْیاَ ألْمَرْأةُ الصَّالِحَةُ. (مسلم شریف) : دنیا برتنے کی چیز یعنی سامان و سرمایہ ہے اوردنیا کا بہترین سرمایہ نیک خاتون ہے۔ " ألْمَرْأةُ الصَّالِحَة : نیک خاتون'' اسلامی تربیتی ماحول کی دَین ہوتی ہے ، اور خاتون کو نیک بنانے کے سلسلے میں یہ ماحول پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ بیشتر افرادِ خانہ اپنی زیرِ کفالت خواتین کی اصلاح و تربیت کی فکر و کوشش نہیں کرتے؛ ۱) بچی ہے تو مکتب میں پاپندی سے بھیجنے کا اہتمام نہیں، ۲) نو عمر ہے تو لڑکیوں کے مدرسے میں دینی تعلیم دلانے کی فکر نہیں، ۳) بڑی عمر ہے تو گھروں میں روزانہ کی تعلیم کے ذریعے دینی مزاج و ماحول پیدا کرنے کی کوشش نہیں ، الّا ماشاء اللہ
یہ حقیقت ہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ___ آج کی بہن بیٹی،کل کسی گھر کی ذمہ دار خاتون ہوگی، آج کی اہلیہ اور والدہ، کل بیٹی، بہو کی سرپرست و نگراں ہوگی۔ ان کی اخلاقی تعلیم و تربیت اس طور پر کرنا کہ یہ بحیثیت بہو بیٹی، بحیثیت بیوی اور ساس اپنی ذمہ داری کو دین ِ اسلام کی عطا کردہ رہنمائی میں ادا کر سکیں، یہ ہمارے لئے فرض ِ عین کی حیثیت رکھتا ہے۔
ہم نے اس کام کیلئے کیا نظام قائم کیا ہے ؟؟؟
ہمیں اپنے گھروں میں خواتین کی تعلیم و تربیت کا نظام و نصاب جاری کرنا ضروری ہے۔
الحمد للہ ایک بہتر نظام و مفید نصاب "شہر عزیز مالیگاؤں کے معتبر علما و مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی ترتیب دیا گیاہے،" اسے اپنے گلی محلے میں ضرور جاری کریں اور اس طرح مستقبل کے دینی سماج اور جنت نما پرسکون گھر بنانے کی بنیاد ڈالیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
__ شہری سطح پر مستورات کی گھریلو تعلیم کا نصاب و نظام مع فضائلِ عمال __
درج ذیل نصاب معتبر علماء و مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی تشکیل دیا گیا ہے، نصاب سال بھر میں مکمل ہوجائے گا، اور خواتین اپنے مخصوص مسائل، مرنے کے بعد قبر کے حالات، جنت اور دوزخ کے حالات، صحابیات اور امت کی نیک خواتین کی سیرت سے واقف ہوکر ، اپنی عملی زندگی میں آگے بڑھے گی۔ انشاء اللہ
نصاب کی کتابیں: (فضائلِ اعمال [160] اور فضائلِ صدقات [170]) کے ساتھ
مسائل پر : ۱) مسائلِ مستورات [60] ۲) خواتین کا دینی معلم۔ [125]
موت اور آخرت پر : ۳) مرنے کے بعد کیا ہوگا؟ [60] ۴) گیارہ گنہگار عورتیں [20]۔
سیرت و سوانح پر : ۵) نیک ماؤں کا کردار [105] ۶) فخر ِ خواتین [170] ۷) تِذکارِ صحابیات [150]۔
گھریلو زندگی پر : ۸) حسنِ معاشرت [20] ۹) خواتین کے لئے تربیتی بیانات [110] ۱۰) اولاد کو مسلمان بنانے کا طریقہ [125] ۱۱) تحفہ خواتین [160]۔
تعلیم کا عرصہ: ۳۰ منٹ روزانہ : ۱۰ منٹ: فضائلِ اعمال۔ ۱۰ منٹ: مسائل کی کتاب ۔ ۱۰ منٹ : مرنے کے بعد کیا ہوگا؟
0 تبصرے