______ اپیل
(جہیز کی لعنت سے سماج کو پاک کریں۔)
از: حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ (سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وناظم ندوۃ العلماء)
اصلاحی اور تربیتی کام کرنے والے علماء، ائمہ اور خطباء؛ جہیز کو اپنی تقریر و تحریر کا موضوع بنائیں اور مجالس و تقریبات میں اس کو اپنے اپنے انداز میں پیش کریں، نوجوان اس پر عمل کرنے کا معاہدہ کریں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں سے عہد و وعدہ لیں کہ وہ اس رسم قبیح سے نہ صرف خود احتراز کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس سے متنفر و مجتنب بنانے کی کوشش کریں گے اور اگر ضرورت ہو تو اس کے خلاف دستخطی مہم اور تحریک چلائیں گے یہاں تک کہ اگر کوئی لڑکی کے سرپرستوں اور اولیاء کی طرف سے اس کی پیش کش ہو تب بھی اس کو قبول نہ کریں گے ، یہ دین واخلاق اور اصلاح و تبلیغ کا اہم ترین تقاضا اور مسلم معاشرہ کی حفاظت کا اہم ترین مطالبہ ہے اور اس میں کوتاہی و غفلت بڑے خطرات کا پیش خیمہ اور خدا اور رسول کی ناراضگی و ناپسندیدگی کا سبب ہے۔
(نوٹ: یہ باتیں مفکر اسلام ۨؒ نے اپنے زمانے میں فرمائی ، جس کی ضرورت آج بھی باقی ہے۔)
0 تبصرے