اپنے گھر والوں کو ایسی آگ سے بچاؤ* *جس کا ایندھن (مشرک) انسان اور پتھر ہونگے



*اپنے گھر والوں کو ایسی آگ سے بچاؤ*
*جس کا ایندھن (مشرک) انسان اور پتھر ہونگے*

✍🏻 نعیم الرحمن ندوی 

اللہ پاک نے سورہ تحریم میں ارشاد فرمایا :
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَاَهۡلِيۡكُمۡ نَارًا وَّقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ...... (التحريم :6) - - - اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گےـ 
______ 
اس آیت مبارکہ میں اللہ پاک نے ایمان والوں کو حکم دیا ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ۔ ......... اور پھر اس آگ کی صفت بیان فرمائی کہ وہ ایسی آگ ہے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہونگے۔ کون سے انسان اور کون سے پتھر ایندھن بنیں گے؟ قرآن کریم کی دوسری آیتوں سے واضح ہوتا ہے کہ *پتھر سے مراد؛* پتھر کے وہ بت ہیں، وہ مورتیاں ہیں جنہیں بت پرست لوگ پوجا کرتے ہیں۔ ان کو دوزخ میں عبرت کے طور پر ڈالا جائے گا، تاکہ بت پرست ان پتھروں کا انجام دیکھیں جن کو انہوں نے خدا بنایا ہوا ہے۔ اور *انسانوں میں وہ انسان* ایندھن بنیں گے جو ان بتوں، مورتیوں کی پوجا کیا کرتے تھے یعنی شرک کرنے والے انسان ہونگے۔ چنانچہ اللہ پاک کا ارشاد ہے : 
اِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَـنَّمَؕ اَنۡـتُمۡ لَهَا وَارِدُوۡنَ ۞ لَوۡ كَانَ هٰٓؤُلَاۤءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوۡهَا‌ ؕ وَكُلٌّ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ. (الأنبياء :98-100) - - - (اے شرک کرنے والو!) یقین رکھو کہ تم اور جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو، وہ سب جہنم کا ایندھن ہیں۔ تمہیں اسی جہنم میں جا اترنا ہے۔ ۞ اگر یہ وقعی خدا ہوتے تو اس (جہنم) میں نہ جاتے۔ ۞

*پتھروں کو کیوں جہنم میں ڈالا جائے گا، اس میں کیا حکمت ہے؟* 
 پتھر کے جن بتوں کی یہ مشرکین عبادت کرتے تھے ان کو سزا کے طور پر نہیں بلکہ اس لئے جہنم میں ڈالا جائے گا تاکہ اس بات کا عملی مظاہرہ کیا جائے کہ جن بتوں کو تم خدا سمجھتے تھے وہ آخر کار کتنے بےبس ثابت ہوئے۔
................................. 

*درج بالا باتوں سے معلوم ہوا کہ* 
شرک ایسی چیز ہے جو ہمیشہ کے لئے جہنم میں پھنکوا دے گی اور اللہ پاک شرک کو معاف نہیں فرمائیں گے۔ اسی لئے *"سیدھے ایمان والوں کو خطاب کرتے ہوئے"* متنبہ فرما دیا ہےـ 

*ایک لمحے کے لئے ذرا سوچیں اور تصور کریں کہ کس طرح ہم اپنے اہلِ خانہ، اپنی وفا شعار بیوی اور پیارے بچوں کو جہنم میں دیکھنا پسند کریں گے؟*
_____________ اب ہمیں خود بھی شرک جیسے بُرے عمل سے بچنا ہے اور گھر والوں کو بھی بچانا ہےـ بچنے کے لئے سب سے پہلے اسے سمجھنا سمجھانا اور گھر والوں کو اس سے بچتے رہنے کی تاکید کرتے رہنا ہوگا۔ _*کارٹون ویڈیو دوسری قسط*_ اسی فکر و کوشش کا نتیجہ ہے-
 ______________________ 

🔗↖️⬆️🔗⬆️↖️
🔗

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے