#بولتے مناظر..... زندہ تصویریں.....
موبائل 📱 کے بدلتے وال پیپر سے! (1)
____________
ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی
ہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی
____________
زمین 🌏 سے کہاں جا سکتے ہیں؟؟؟
✍ نعیم الرحمن ندوی
دیکھئے!
یہ زمین 🌏 کا خوبصورت کُرّہ؛ کسی نظر آنے والے سہارے کے بغیر، لامحدود خَلا میں نظر نہ آنے والے متعین راستے پر انتہائی تیز رفتاری سے دوڑ رہا ہےـ دو منٹ کے لئے تصور کیجئے کہ ہم اس سواری کے مسافر ہیں ہمیں اس کُرّے سے باہر چھلانگ لگا دینے کی قدرت حاصل ہوگئی؛ تو بھلا بتائیے! ہم اس کُرّہ أرض سے نکل کر لا محدود خلا میں کہاں جائیں گے؟
______________________________
اس کُرّہ أرض کا بنانے والا اللہ؛ جنوں، انسانوں سے مخاطب ہوتا ہے اور کیا کہتا ہے... سنئے! پڑھئے! سمجھئے!
اور اس کی نعمتوں کا اقرار کیجئے کہ واقعی لامحدود خلاؤں میں زندگی سے لبریز ایسا کُرّہ أرض کہیں نہیں ہے، کہیں نہیں... اور جس نے اسے بنایا ہے ویسا قدرت و علم والا اللہ بھی ایک ہی ہے؛ اس کے سوا دوسرا کوئی نہیں ہے، کوئی نہیں....
⬇ ➖⬇
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡاؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍۚ ۞ فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۞ (سورۃ الرحمن. آیت 33. 34)
ترجمہ:
اے انسانوں اور جنات کے گروہ! اگر تم میں یہ بل بوتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے پار نکل سکو، تو پار نکل جاؤ، تم زبردست طاقت کے بغیر پار نہیں ہوسکو گے۔
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
............................................
0 تبصرے