کون ‏ہے ‏وہ ‏کون ‏ہے ‏وہ ‏کون ‏ہے؟ ‏




یہ برستا ہوا پانی؛ اللہ پاک کے
 رب و پروردگار ہونے کی نشانی

سوال : کون آسمان سے پانی برسا رہا ہے؟
کیا کوئی انسان ہے؟ کوئی ملک ہے؟ کوئی دیوی دیوتا ہے؟ کون ہے وہ؟؟؟
  
وہ ہے خدائے قادرِ مطلق
اور
یہ برستا ہوا پانی، کوندتی ہوئی برق، کڑکتی ہوئی بجلی؛ یہ سب اس کے رب العالمین / جہانوں کے پالنے والے ہونے کی نشانی ہےـ
پڑھیے اور سر دھنیے
⬇ ⬇ ⬇ 
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖ يُرِيۡكُمُ الۡبَرۡقَ خَوۡفًا وَّطَمَعًا وَّيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَيُحۡىٖ بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ ۞ 
ترجمہ:
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ تمہیں بجلی (کی چمک) دکھاتا ہے خوف اور امید کے ساتھ اور وہ برساتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس کے ذریعے سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں
القرآن - سورۃ الروم آیت 24

گنگنائیے 
الأرض للہ
پالتا ہے بیج کو مٹّی کی تاریکی میں کون
کون دریاؤں کی موجوں سے اُٹھاتا ہے سحاب؟
کون لایا کھینچ کر پچھم سے بادِ سازگار
خاک یہ کس کی ہے، کس کا ہے یہ نُورِ آفتاب؟
کِس نے بھردی موتیوں سے خوشۂ گندم کی جیب
موسموں کو کِس نے سِکھلائی ہے خُوئے انقلاب؟


پیشکش : نعیم الرحمن ندوی
٧ ذوالقعدہ ١٤٤١
 29 جون 2020
پیر
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے