طلباء تو طلباء ہی ہوتے ہیں
😂😂😂
ایک استانی نے اپنے شاگردوں کو ایک نامکمل فقرہ دیکر اسے مکمل کرنے کو کہا ہر طالب علم نے اس فقرے کو اپنی سوچ سے مکمل کرنا ہے۔
نامکمل فقرہ یہ تھا
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے
_______ طلبہ کے جوابات
⑴ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے۔
⑵ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے۔
⑶ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو اسے بار بار بتاتی رہتی ہے کہ قسمت کا پھیر ہے ورنہ اس کیلئے اچھے رشتے تو اور بہت تھے۔
⑷ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جسے یہ علم نہیں ہوتا کہ اس کے آگے کھڑا آدمی واقعی ایک بڑا آدمی ہے۔
⑸ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو اس پر ہمیشہ شک کرتی رہتی ہے۔
⑹ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو یہ سوچ کر حیران ہوتی رہتی ہے کہ دنیا اس بیوقوف آدمی کو بڑا آدمی کیوں کہتی ہے۔
⑺ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو اس کے کان میں کہتی رہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں۔
⑻ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو بائیس گریڈ کے افسر کو بتاتی ہے کہ آپ کو تو کوئی بات سمجھانا ہی ناممکن ہے۔
⑼ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو ایک فقرے سے شوہر کا بلڈ پریشر 180/220 کرنے کے بعد کہتی ہے "میرا یہ مطلب نہیں تھا"۔
⑽ سب سے کلاسیکل جملہ یہ تھا
"ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب پھٹکنے نہیں دیتی۔"
منقول
#چٹکی بھر نمک
_____________________
0 تبصرے