شکریہ کا ایک انداز یہ بھی !
بائیک پر جاتے ہوئے ایک انکل اور آنٹی پر نظر پڑی جو کافی پریشانی کے عالم میں آتے جاتے لوگوں کی طرف مدد طلب نظروں سے دیکھ رہے تھے، میں نے رک کر وجہ پریشانی پوچھی تو کہنے لگے، کار لاک ہے اور چابی اندر ہی رہ گئی ہے، ان کی بات سن کے میرے اندر کا ہیرو جوش میں آگیا، میں نے کافی دیر تک سوچنے کے بعد حل نکالا۔
کار کے دروازے کے شیشے کے اوپر سے ربڑ ہٹایا اور ایک دھاگے کو ڈھیلی گرہ ڈال کے وہاں سے اندر ڈالا اور کافی محنت کے بعد دھاگے کی گرہ کھڑکی کےلاک میں پھنس گئی اس کے بعد جھٹکے سے دھاگا کھینچا تو لاک کھل گیا میں نے انکل کی طرف شکریہ طلب نظروں سے دیکھا تو انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا۔میں اپنے آپ کو ایک کامیاب ہیرو محسوس کرتے ہوئے جانے لگا تو ان کی بیوی کی سرگوشی واضح طور پر مجھے سنائی دی، *پکا چور لگتا ہے۔*
#چٹکی بھر نمک
_____________________
0 تبصرے